سرسی 11؍جون (ایس او نیوز) سرسی تعلقہ کے گوڈلّی گاوں کے رہنے والے دو بھائی حادثاتی طور پر کھلے پڑے ہوئے کنویں میں گر ہلاک ہونے واقعہ یہاں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں بھائی گھر کے پاس ہی واقع کھیت میں آم چننے کے لئے گئے ہوئے تھے۔ وہاں پر بغیر کمپاونڈ کا ایک کھلا ہوا کنواں تھاجس میں گرنے سے ان کی موت ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق تنویر احمد عبدالوہاب (۱۵ سال) اور اس کا چھوٹا بھائی عبدالرحمن عبدالوہاب(۱۲ سال)دونوں شام کے وقت آم چننے کے لئے گئے تو پھر گھر واپس نہیں پہنچے ۔ کافی تلاش کے بعد ان کی لاشیں کھیت کے کنویں سے برآمد ہوئیں۔سرسی دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔